اداکاری اور میزبانی کے بعد اداکار سلمان خان کو کھانا پکانے کا شوق بھی۔۔۔ دیکھیں چند دلچسپ ویڈیوز

image

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بڑی مہارت سے پیاز کا اچار ڈال رہے ہیں۔

دبنگ خان، سلو میاں کے القابات سے مشہور بالی ووڈ کے سلمان خان اداکار، پینٹر، گلوکار اور میزبان تو ہیں ہی، لیکن حال ہی میں دنیا نے ان کا ایک نیا ٹیلنٹ دیکھا جو کہ کھانا پکانے کا ہے۔

اداکار کی اس خوبی کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا جب انہوں نے بڑی ہی مہارت سے پیاز کا اچار ڈالا۔

بالی ووڈ اداکارہ بینا کاک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں سلمان خان کسی ماہر شیف کی طرح پیاز کا اچار ڈال رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ تمام مصالحوں کے بارے میں بھی بتا رہے ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں انہوں نے اچار کھایا اور اسے بہت مزے دار قرار دیا۔ جس پر بینا کاک نے ہنستے ہوئے کہا خود کی تعریف۔ ویڈیو کے کیپشن میں بینا کاک نے سلمان خان کو ہرفن مولا قرار دیا۔

تاہم کچھ روز قبل بھی اداکار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کھانا پکا رہے تھے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts