بھارت: ہندوؤں کا مسجد پر حملہ، دروازوں کو آگ لگا دی، شدید توڑ پھوڑ کے بعد اب صورتحال کیسی ہے؟

image

بھارت میں ہندوؤں کی شدت پسندی عروج پر، مسجد پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کر ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر کانپور کے علاقے بٹھور میں شرپسند ہندوؤں نے ایک قدیم مسجد اور اس سے منسلک مزار میں توڑ پھوڑ کی ہے، بھارت کے نیوز چینل ای ٹی وی کے مطابق حملہ آور شرپسندوں نے ٹریکٹر کی مدد سے مسجد کے میناورں کو بھی شہید کر دیا ہے، جس کی وجہ سے شہر میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق تقریباً 200 انتہا پسندوں نے مسجد اور مزار پر حملہ کیا، حملہ آوروں نے بورڈ کو اکھاڑ کر پھینکا اور پھر دروازوں کو آگ لگا دی، شرپسندوں نے عمارت پر ہندو مذہب سے متعلقہ تصاویر بھی چسپاں کیں۔

تاہم ڈر، خوف اور دہشت کی وجہ سے مقامی لوگوں کی جانب سے اس سانحہ کا مقدمہ بھی درج نہیں کرایا گیا لیکن شرپسندوں کی افسوسناک کارروائی پر شہر کے حالات کشیدہ ہو گئے تاہم علمائے کرام نے انتظامیہ سے بات چیت کی اور شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے مسجد کے قاضی شہر حافظ عبدالقدوس ہادی کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے پیش آنے سے پہلے کچھ شرپسند یہاں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے جس کی اطلاع پولیس کو بھی دی گئی تھی مگر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔

بھارتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے مذکورہ علاقے میں موجود مسجد اور مزار کے احاطے میں پولیس فورس تعینات کر دی ہے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.