پاکستان کی ٹِک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی پہلی ویب سریز کا ٹریلر جاری، وائرل ویڈیوز کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز ’راز‘ کا مختصر ٹیزر سامنے آ گیا، اس ٹیزر میں حریم شاہ کی وائرل ویڈیوز کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں اور ٹیزر میں ان کے بچپن اور سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت کو بھی واضح کیا گیا ہے۔
مختصر دورانیے کے ٹیزر میں سیریز کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم بتایا گیا ہے کہ اسے جلد ہی ریلیز کر دیا جائے گا۔
البتہ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ ’راز‘ کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم اس ٹریلر سے لگتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی پر مبنی ہے۔