شہروز نے سائرہ کو چھوڑ کر صدف کنول سے شادی کیوں کی تھی؟ لوگوں کو اب بھی غصہ

image

پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول کی اپنے پالتو کتے کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

شہروز سبزواری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر جہاں اُن دونوں کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے تعریفی تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں وہیں انسٹا صارفین تنقید بھرے کمنٹس بھی کر رہے ہیں۔

شہروز سبزواری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر اُن کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کا تذکرہ بھی جاری ہے جس میں انسٹا گرام کے متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ شہروز نے سائرہ یوسف کو کیوں چھوڑا اور صدف سے شادی کیوں کی۔

انسٹا چلانے والے صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ شہروز سبزواری سائرہ یوسف کے ساتھ ہی اچھے لگتے تھے، صدف کنول کے ساتھ شہروز کی جوڑی اچھی نہیں لگتی۔

اداکار شہروز سبزواری کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آچکے ہیں جن میں اس جوڑی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کچھ انسٹا گرام صارفین کی جانب سے شہروز سبزواری کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ نفرت انگیز تبصروں پر کان نہ دھریں اور اپنی زندگی اپنی مرضی کے مطابق گزاریں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts