سعودی ایئر لائن ''السعودیہ'' نے مسافروں کی سہولت کے لئے بڑا اعلان کر دیا، ٹکٹ کے دام سستے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایئر لائن ''السعودیہ'' نے مسافروں کی سہولت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو مسافر پہلے ریزرویشن کروائیں گے انہیں اب سستے داموں ٹکٹ فروخت کئے جائیں گے۔
سعودی ایئر لائن السعودیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ سستی ٹکٹس کی کوئی اسکیم نہیں ہے ہاں البتہ جو پہلے ریزرویشن کروائیں گے اِنہیں کم قیمت میں ٹکٹیس ملیں گی۔
سعودی ایئر لائن السعودیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ سستی ٹکٹس کی کوئی اسکیم نہیں ہے ہاں البتہ جو پہلے ریزرویشن کروائیں گے اِنہیں کم قیمت میں ٹکٹیس ملیں گی۔
السعودیہ کے مطابق سفر سے کافی پہلے مسافروں کو ٹکٹ کی بکنگ کروانی ہوگی، جبکہ ایئر لائن نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹکٹ کے لیے آن لائن بکنگ کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے بعد دنیا بھر سے شہری مملکت کا رُخ کر رہے ہیں، تاہم حکومت نے ایئرلائن اور ایئر پورٹ انتظامیہ کو ہر ممکن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔