انڈہ تو خراب تھا ذائقے سے پتہ بھی نہیں چلا ۔۔۔ انڈہ خراب ہے یا صحیح پتہ لگانے کا آسان طریقہ جانیں

image

بہت سی کھانے پینے کی اشیاء جب ہم دوکان سے لیتے ہیں تو ذہن میں اکثر خیال آجاتا ہے کہ کہیں چیز خراب تو نہیں یا ایکسپائر تو نہیں۔ اسی طرح انڈے خریدتے وقت بھی ہمارے ذہن میں بہت سارے سوالات اٹھتے ہیں کہ کہیں یہ بہت پرانے تو نہیں یا خراب تو نہیں۔

انڈے کے اندر سے خراب ہونے یا نہ ہونے کا پتا صرف اس وقت چل سکتا ہے جب آپ اسے توڑتے ہیں مگر انڈے کو توڑے بغیر بھی اس کے خراب یا معیاری ہونے کا پتا چلایا جاسکتا ہے۔

اگرآپ کسی انڈے کے خراب یا معیاری ہونے کا پتا اسے توڑے بغیر لگانا چاہتے ہیں تو اس کا ایک آسان طریقہ ہے۔

اگر آپ انڈہ چیک کرنا چاہتے ہیں تو اسے کان کےقریب لائیں اور ہلکا سا ہلائیں۔ اگر اس کے اندر سے چھلکنے کی آواز آئے تو سمجھ جائیں کہ انڈہ خراب ہے۔اگر ہلانے کے باوجود انڈے کے اندر سے چھلکنے کی آواز نہیں آ رہی تو وہ کھانے کے قابل ہے۔

انڈے کو چیک کرنے کا ایک اور طریقہ بھی ہے۔ آپ انڈے کو کسی برتن میں ٹھنڈے پانی میں ڈال کر دیکھیں ،اگر انڈہ فوران برتن کے پیندے پر بیٹھ جاتا ہے تو وہ صحیح ہے اور اگر وہ تیرنے لگتا ہے تو خراب ہے۔

خیال رہے کہ خراب انڈہ خوراک کو زہرآلود کرنے کا سبب بنتا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.