شادی یادگار ہو ، بہت حسین ہو، سب کو یاد رہ جائے اس قسم کی خواہشات ہر شخص کی ہوتی ہیں اور بہت سے صاحبِ حیثیت لوگ مہنگی ترین شادیاں بھی کر رہے ہیں کوئی کشتی میں بیٹھ کر دلہن لینے جا رہا ہے تو کوئی سرد علاقوں میں فوٹو شوٹ کروا رہا ہے۔ اداکاروں کو دیکھیں تو کروڑوں کے خرچے میں شادی کر رہے ہیں مگر کیا یہ سب وقت کی ضرورت ہے یا پھر اس سے کسی قسم کا کوئی خاص فائدہ بھی ہے؟
شادیوں کے فائدے اور نقصان کے حوالے سے اگر بات کریں تو اس کا فائدہ اور نقصان اسی وقت ہوتا ہے جبکہ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کا سہارا بنیں، گھر والوں کو عزت دیں، ان کی باتوں کو سمجھیں۔ لیکن جہاں تک شادیوں کے مہنگے اور سستے ہونے کا تعلق ہے تو آج ہماری ویب سے جانیئے کہ مہنگی شادیاں کرنے کا کیا فائدہ ہے؟
فائدہ:
٭ زندگی بھر لڑکی کو سسرال والوں کے تعنے نہیں سننے پڑتے کہ تمہارے ماں باپ نے تمھیں فلاں چیز نہیں دی وغیرہ وغیرہ۔۔
٭ آپ ہمیشہ کے لئے سب کی نظروں میں رہ جاتے ہیں، جب بھی کسی کی شادی ہوتی ہے تو آپ کا نام یاد کیا جاتا ہے۔
٭ شادی میں کھانا بنانے والے شیف، درزی، کیٹرنگ والے، ہال مالکان غرضیکہ گھر میں کام کرنے والی ماسی بھی خوش ہوتی ہے کیونکہ مہنگے کام کے عوض مہنگے پیسے بھی مل جاتے ہیں۔
* وہ غریب و مسکین جو شادی کا بچا ہوا کھانا کھاتے ہیں ان کے دل سے بھی آپ کے لئے دعائیں نکلتی ہیں۔
٭ خاندان اور دوست احباب میں وہ لوگ جو آپ کے رقیب اور مخلص ہیں وہ شادی کے بعد بھی آپ کے ساتھ خوش مزاجی سے ملتے ہیں اور جن کے دل میں کھوٹ اور جلن ہو وہ اپنا رنگ دکھا دیتے ہیں۔
٭ لوگ آپ کے پاس مشورے لینے آتے ہیں کہ آپ نے اپنی شادی میں کہاں سے انتظامات کروائے تھے، یہاں بھی آپ کی عزت بڑھ جاتی ہے۔
جہاں مہنگی شادیوں کے کئی قسم کے فائدے ہیں
وہیں اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں، اس لئے اپنی دلی مراد ضرور پوری کریں مگر غریبوں اور اپنے قریبی لوگوں کو ضرور یاد رکھیں۔