31 بار کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والی یہ خاتون کون ہیں؟

image

کورونا کا ٹیسٹ کروانے کے بعد 15 دن تک احتیاط کی جائے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر لیا جائے تو اگلا ٹیسٹ منفی آ جاتا ہے۔

مگر بھارت میں ایک ایسی خاتون ہیں جنہیں کورونا کی کوئی علامت تو نہیں مگر ٹیسٹ 31 ویں بار بھی مثبت آیا ہے جس ہر سب ہی حیران ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقے جے پور سے تعلق رکھنے والی بتیس سالہ خاتون کے اگست سے اب تک 31 بار کورونا ٹیسٹ کیے گئے، حیران کن طور پر ہر بار ہی ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے 14 بار پی سی آر اور 17 بار اینٹی جن ٹیسٹ کروائے گئے، جن کی رپورٹس میں انہیں کورونا کی تشخیص ہوئی تاہم خاتون اگست سے اب تک یعنی گزشتہ پانچ ماہ سے مسلسل قرنطینہ میں ہیں، انہیں یکم ستمبر 2020 کو ایک سماجی تنظیم کے سینٹر میں منتقل کیا گیا۔

سماجی تنظیم کے عہدیدار نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کو 24 اگست 2020 کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں فوری قرنطینہ میں ڈال دیا گیا تھا، تاہم پندرہ روز بعد جب دوسرا ٹیسٹ کروایا تو وہ بھی مثبت آیا۔

انہوں نے بتایا کہ علامات نہ ہونے کے باوجود اگست سے اب تک 31 بار ٹیسٹ کرائے گئے، لیکن ہر بار ہی ان کا کوویڈ 19 مثبت آیا۔

اس حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ''علامات نہ ہونے کے باوجود خاتون کو وائرس کی تشخیص ہونا اس بات کی علامت ہے کہ اُن کی آنتوں میں وائرس پہنچ چکا ہے جو غیر فعال ہے''۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.