میرے ابو آرمی میں ہیں اور میں بھی۔۔۔ بھوت کا کردار ادا کرنے والی بچی انوشے اپنی اصل زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری یوں تو کئی باصلاحیت اداکاروں سے بھری ہوئی ہے جن کے کئی مداح موجود ہیں لیکن کچھ ایسے ننھے اداکار بھی ہوتے ہیں جو ہر دیکھنے والے کو پسند آتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ڈرامہ سیریل چھلاوا میں ایک بھوت کا کردار ادا کرنے والی بچی کے بارے میں جس کی اداکاری کا ہر کوئی مداح ہے۔ انوشے رانیہ خان کو آج کل آپ چھلاوا اور لوگ کیا کہیں گے جیسے مشہور ڈاموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھ رہے ہیں۔

دونوں ڈراموں میں اس بچی کی اداکاری اتنی بہترین ہے کہ ہر کوئی اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا جس میں انوشے نے اپنی اصل زندگی سے متعلق کچھ چٹ پٹی باتیں کیں۔

اداکارہ انوشے رانیہ خان کا کہنا تھا کہ میرے ہر ڈرامہ کا اسکرپٹ میری امی منتخب کرتی ہیں، وہ مجھے بتاتی ہیں کہ کون سا ڈرامہ کرنا چاہیے اور کون سا نہیں۔

انوشے نے بتایا کہ میرے والد آرمی میں ہیں جبکہ میں بھی آرمی افسر بننا چاہتی ہوں۔ انوشے نے یہ بھی بتایا کہ میری والدہ ڈاکٹر ہیں۔

ننھی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد ہوں، میں اپنے بابا سے جو بھی فرمائش کرتی ہوں وہ فوراً پوری کر دیتے ہیں۔

انوشے کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام کو بہت انجوائے کرتی ہیں جبکہ انہوں نے کام کے ساتھ ساتھ پڑھائی بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔ انوشے کا پسندیدہ مضمون بائیولوجی ہے۔

اس کے علاوہ اپنے انٹرویو میں انوشے نے ڈرامے کے سیٹ پر ہونے والے مزے دار قصے بھی سنائے۔

انہوں نے مزید کیا کہا، دلچسپ ویڈیو ملاحظہ کیجیے:


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts