بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات کا آغاز۔۔۔ دیکھیں خوبصورت تصاویر

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری رواں ہفتہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔

تاہم آج بختاور اپنا 31 واں یومِ پیدائش بھی بنا رہی ہیں۔ شادی سے قبل محفلِ میلاد منعقد کی گئی جس کی تصاویر رہنما پی پی پی اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختف اسٹوریز میں تصویریں شئیر کیں۔ مذکورہ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے شرمیلا فاروقی سمیت دیگر پی پی رہنما کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے محفلِ میلاد میں موجود ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے محفلِ میلاد کی ایک تصویر کے کیپشن میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے لیے دعائیہ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ''اللہ تعالیٰ اس جوڑے کو اپنی نعمتوں اور رحمتوں سے نوازے، آمین''۔


اس کے علاوہ بھی شرمیلا فاروقی نے بختاور بھٹو کی محفلِ میلاد کی دیگر تصاویر شئیر کیں۔



یاد رہے ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات 27 جنوری کو شروع ہوں گی، ان کا محمود چوہدری سے نکاح 29 جنوری کو اور ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.