شادی کو ابھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا لیکن یہ بہترین شوہر ہیں کیونکہ ۔۔۔ شوبز کے ہمیشہ ساتھ رہنے والے میاں بیوی جو سب کو بہت پسند آتے ہیں

image

تمام لوگ جانتے ہیں کہ سال 2020 مشکلات کا سال رہا اور اس دوران سب ہی لوگ اپنے گھروں تک ہی محدود ہوکر رہ گئے تھے۔ عام لوگوں کی طرح شوبز کی معروف شخصیات بھی لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں تھیں۔ وہیں شوبز کی معروف جوڑیوں کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملا لیکن اس دوران آغا علی کے سارہ خان سے بریک اپ اور اداکارہ حنا الطاف سے شادی کے بعد گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی جوڑی سوشل میڈیا مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

اب سوشل میڈیا پر گلوکار فلک شبیر کی ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق انہیں گزشتہ برس 2020 کا بہترین شوہر قرار دیا گیا ہے۔

گلوکار کی پوسٹ کو صارفین بھرپور سراہ رہے ہیں اور دونوں میاں بیوی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار اور دعائیں دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان کی جوڑی کا شمار کورونا وائرس کے دوران شادی کرنے والے پاکستانی فنکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے گزشتہ سال 16 جولائی کو شادی کی۔

شوبز کی دوسری مشہور جوڑی حنا الطاف اور آغا علی شادی کے بعد خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ آغا علی اور حنا الطاف نے گزشتہ سال 23 مئی کو سادگی کے ساتھ شادی کی۔ حنا سے قبل آغا علی اداکارہ سارہ خان سے قریب تھے، تاہم بعدازاں یہ رشتہ ختم ہوگیا تھا۔ دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کس طرح وہ پہلے ایک دوسرے سے نفرت کرتے تھے، جو بعد میں دوستی اور پھر محبت میں تبدیل ہوگئی۔ آغا علی اور حنا الطاف نے جمعتہ الوداع کو قریبی عزیزوں کی موجودگی میں نکاح کیا۔

سجل علی اور احد رضا میر ڈرامہ سیریل 'یقین کا سفر' کے سیٹ پر ایک دوسرے سے ملے، دیکھتے ہی دیکھتے ان کی درمیان دوستی ہوئی اور دوستی محبت اور پھر شادی کے فیصلے میں بدل گئی۔ مذکورہ جوڑی کو مداحوں میں خاصی مقبولیت بھی حاصل ہے۔ دونوں اداکار شادی کے بعد محبت بھری زندگی بسر کر رہے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.