اداکارہ بشری انصاری کو جہاں مداح بہت زیادہ پسند کرتے ہیں وہیں ان کے کپڑوں سے متعلق منافی کمنٹس کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ہر کسی کا اپنا انداز ہوتا ہے، سب کی اپنی مرضی وہ جیسے چاہیں لباس منتخب کریں۔
بہر حال تنقید کا زمانہ ہے مگر اس سب میں آپ لوگوں کے لئے تفریحوں کے مواقع بھی ہزاروں ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ بشری انصاری نے لندن کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جن کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ یہ بہت خوش ہیں اور اپنی نجی زندگی میں خوب انجوائے بھی کر رہی ہیں۔
مگر کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کو اداکارہ کا یہ انداز پسند نہ آیا اور ان کے متعلق ایسےدلچپس کمنٹس کیئے:
وہیں ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ: '' اسے کہتے ہیں اندر کے بچے کو مرنے نہ دینا، خوش رہیں خوب انجوائے کریں، ہنستی مسکراتی رہیں۔''