باجی کیسا لگا گانا ؟ حرا مانی اپنے گانے کے بارے میں اپنی ملازمہ سے پوچھتے ہوئے

image

گھر کے ملازموں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیئے اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنے ملازموں کا بہت خیال بھی رکھتے ہیں کیونکہ انسانیت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔

اداکارہ حرا مانی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی دو ملازمائیں ٹی وی کے سامنے بیٹھی ہوئی ہیں اور حرا مانی کا نیا گانا '' سواری '' ٹی وی پر لگایا ہوا ہے، جس پر حرا ان سے اپنے گانے کے حوالے سے پوچھ رہی ہیں:

'' نزیرہ باجی۔۔۔ کیسا ہے گانا؟ ، جس پر ملازمہ کہتی ہیں اچھا ہے بہت اچھا ہے، ساتھ ہی دوسری ملازمہ سے حرا سوال کر رہی ہیں کہ '' کوثر کیسا گانا ہے؟ '' جس پر وہ بھی ان کے گانے کی تعریف کر رہی ہیں۔

ان کی اس ویڈیو کو 15 ہزار سے زائد لوگ لائک کرچکے ہیں جبکہ متعدد لوگوں نے ملازماؤں کے فرش پر بیٹھنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ کمنٹ بھی کیا ہے کہ سردی میں ٹھنڈے فرش پر بیٹھی ہوئی ہیں ان سے پوچھیں گی کہ کیسا لگا تو وہ یہی بولیں گی کہ اچھا ہے کیونکہ نوکری بھی پیاری ہے بہرحال زیادہ تر لوگوں نے حرا کے بات کرنے کے انداز کو بہت سراہا اور کہا کہ سب سے پیار محبت اور خلوص سے بات کرنی چاہیئے ملازموں کے ساتھ خوش اخلاقی انسان کا اچھا ظرف ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts