جہاز میں پانی کی بوتل لے کر جانا کیوں منع ہے؟ جانیں ایسی اہم معلومات جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

جب کبھی آپ جہاز میں سفر کرتے ہیں تو لمبے سفر کی غرض سے اکثر لوگ گھر سے نکلتے وقت بھی پانی کی بوتل ساتھ رکھ لیتے ہیں یا اکثر لوگوں کو صرف اپنے ہی گھر کا پانی پینا ہوتا ہے۔

مگر ائیر پورٹ پر گھر سے لائی ہوئی پانی کی بوتل اندر جہاز میں لے کر جانا منع ہوتا ہے، اگر آپ پانی پینا چاہتے ہیں تو ائیر پورٹ سے ہی پانی خرید کر پینا ہوگا مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے؟

اس کے پیچھے ایک ایسی سائنسی وجہ ہے جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

جہاز میں پانی کی بوتل لے جانے پر پابندی کی وجہ:

ائیر پورٹ پر بورڈنگ سے پہلے چیکنگ کے دوران اگر کسی کے ہاتھ میں یا بیگ، لگیج میں پانی کی بوتل ہو تو اسے نکلوا دیا جاتا ہے، اور آپ کو ائیر پورٹ سے ان کی ہی پانی کی بوتل خرید کر لے جانا پڑتا ہے۔

بہت سے لوگ اسے پیسے کمانے کا طریقہ سمجھتے ہیں مگر ایسا بلکل نہیں ہے۔

دراصل اکثر لوگ پانی کے جیسے دِکھائی دینے والے صاف شفاف کیمیکل کو جہاز کے زریعے سے اسگل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تا کہ پانی سمجھ کر انہیں یہ بوتل لے جانے دیا جائے۔

مگر کچھ کیمکل ایسے ہوتے ہیں جو کہ جب ہائی پریشر میں جاتے ہیں تو ان کے ایٹمز ری ایکٹ کرتے ہیں اور اس سے وہ پانی نما کیمیکل ایکسپلوڈ ہو جاتا ہے یعنی دھماکہ ہو جاتا ہے اب یہ دھماکہ چھوٹا ہو یا بڑا انتہائی خطرناک ہی ثابت ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ائیر پورٹ پر گھر سے لائی ہوئی پانی کی بوتل پہلے ہی آپ سے لے لی جاتی ہے، اور اگر آپ بوتل لے جانا چاہتے ہیں تو آپ کو اِسے خالی کرنا ہوگا۔

اُمید ہے یہ معلومات آپ کو پسند آئی ہو گی، ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر جائیں اور کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.