یہ بجلی کا بِل ہے یا کسی محل کی قیمت۔۔۔۔ بجلی کا بِل دیکھ کر اتنا بڑا دھچکا لگا کہ شہری اسپتال پہنچ گیا

image

بھارت میں معمر شہری 80 کروڑ کا بجلی کا بل دیکھ کر اسپتال جا پہنچا، کمپنی نے غلطی کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں 80 کروڑ روپے بجلی کے بل کا جھٹکا لگنے سے معمر شہری اسپتال پہنچ گیا، بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک معمر شخص کی حالت اس وقت بگڑی جب ‏اسے 80 کروڑ روپے بجلی کا بل بھیج دیا گیا۔

کروڑوں روپے کا بل دیکھ کر شہری کی حالت خراب ہوگئی اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔

اس معمر شہری کا نام گنپت نائیک ہے جس کو بجلی ترسیل کمپنی نے ایک ماہ کا بل 80 کروڑ روپے بھیج دیا دل کا مریض شخص ‏اتنی بڑی رقم کا سن کر حواس کھو بیٹھا اور اس کا بلڈ پریشر ہائی ہو گیا جس کے بعد اس شخص کو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

80 کروڑ کے بل کی وجہ یہ سامنے آئی کہ اس میں غلط ٹائپنگ ہو گئی ہے تاہم کمپنی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائپنگ کی غلطی تھی اور بجلی ٹھیک کر ‏کے دوبارہ بھیج دیا گیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.