دلہن کی جگہ کسی لڑکی کو بٹھانا یا سہرا باندھنا۔۔۔ جانیں وہ کون سی 5 رسمیں ہیں جو مایوں کی تقریب میں ہر پاکستانی کے گھر میں ضرور ہوتی ہیں؟

image

مایوں شادی کی ایک ایسی تقریب ہوتی ہے جو گھر میں بڑی سادگی سے منائی جاتی ہے، اس میں دلہن کی سہیلیاں اور کزنز وغیرہ ہوتی ہیں۔ لڑکی والے لڑکے کے گھر مایوں کی رسم کرنے جاتے ہیں جبکہ کچھ گھروں میں یہ رسم اپنی اپنی ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کو کچھ ایسی رسموں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو مایوں پر زیادہ تر پاکستانیوں کے گھروں میں ہوتی ہیں۔

1) انگلی پکڑائی

یہ رسم لڑکے کی ہوتی ہے جو کہ دلہن کی بہنیں یعنی لڑکے کی سالیاں کرتی ہیں۔ اس رسم میں لڑکے کی سب سے چھوٹی انگلی پر ابٹن لگا کر اسے کس کے پکڑ لیا جاتا ہے تاکہ وہ چھڑوا نہ سکے۔ پھر دلہا اپنی سالیوں کو ان کا نیگ دیتا ہے۔

2) کچا سہرا باندھنا

کچھ لوگوں کے گھروں میں دولہے اور دلہن کو کچا سہرا باندھا جاتا ہے جو کہ روئی اور کلاوے سے مل کر بنتا ہے۔ کچھ لوگ یہ بازار سے خرید لیتے ہیں جبکہ کئی گھروں میں بڑی بوڑھی خواتین اسے خود بڑے شوق سے بناتی ہیں۔

3) دلہن کی جگہ پر کسی لڑکی کو بٹھانا

دلہن کی سہیلی یا کزن کو اس کی جگہ بٹھایا جاتا ہے تاکہ اس کی بھی شادی جلدی ہو جائے۔ یہ رواج کئی گھروں میں ہے جو کہ مایوں کی تقریب میں ہوتا ہے۔

4) بہن بھائی کو مہندی لگاتی ہے

جس لڑکے کی شادی ہوتی ہے اس کی بہن اس کے ہاتھ مین مہندی لگاتی ہے، پھر بھائی اسے کچھ پیسے نیگ کے طور پر دیتا ہے۔ یہ بہن کی بھائی سے محبت کی نشانی ہوتی ہے۔

5) کچن کی دہلیز پر ماں بیٹی کو لڈو دیتی ہے

مایوں میں ایک یہ رسم بھی کئی گھروں میں ہوتی ہے جس میں ماں اپنی بیٹی کو کچن کی دہلیز پر لے کر جاتی ہے اور وہاں لڈو دیتی ہے اور واپس لیتی ہے۔ ماں یہ عمل 7 بار دوہراتی ہے۔

٭ بتائی گئی رسموں میں سے آپ کے گھر کون سی رسم ہوتی ہے؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی بتائیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts