موازنہ برابری پر کیا جاتا ہے، اور جب دو چیزیں بالکل مختلف ہوں تو۔۔۔ زارا نعیم نے اپنے اور دنانیر کے موازنے پر بیان جاری کر دیا

image

اے سی سی اے کے امتحان میں ٹاپ کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی ہونہار طالبہ زارا نعیم کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنا موازنہ پارٹی گرل دنانیر مبین سے کروانے پر سخت ناخوش نظر آ رہی ہیں۔

وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ زارا یہ کہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں کہ وہ اس موازنے پر کافی مایوس ہیں، وہ اپنے اور دنانیر کے موازنے پر خوش نہیں ہیں، اُن کے اور دنانیر کے وائرل ہونے میں اس موازنے نے بھی بڑا کردار ادا کیا ہے لیکن یہ بہت غلط ہے۔

انہوں نے مزید اس حوالے سے کہا کہ ''مجھے یہ موازنہ غلط لگا اور یقیناً دنانیر کو بھی غلط لگا ہوگا، موازنہ برابری پر کیا جاتا ہے، جب دو چیزیں بالکل مختلف ہوں تو آ پ موازنہ نہیں کر سکتے، اس موازنے کا کوئی سر پیر نہیں ہے''۔

زارا کا مزید کہنا تھا کہ ''یہ موازنہ اُن کے لیے حوصلہ شکنی کے مترادف ہے، کیوں کہ کچھ افراد اُن کے حق میں ہیں اور کچھ دنانیر کے حق میں ہیں''۔

اے سی سی اے ٹاپر کا کہنا تھا کہ ''اُن میں تنقید برداشت کرنے کی صلاحیت موجود ہے مگر جب مثبت تنقید ہو تو ٹھیک ہے اگر منفی تنقید ہوتو یہ بہتر نہیں ہے''۔

٭ کیا آپ زارا نعیم سے متفق ہیں؟ اپنی قیمتی رائے سے لازمی آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts