پی ایس ایل 6: پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی کا زلمی ٹی وی کے لیے خصوصی سیگمنٹ جاری

image

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے زلمی ٹی وی کے سیگمنٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے اب تک شاندار کارکردگی دکھا کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے لیکن پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود ہم ریلیکس نہیں، ہم اپنی محنت جاری رکھیں گے۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے خلاف میچ میں ثاقب محمود کے شاندار آخری اوور نے ہمیں امید دلائی۔کوئٹہ کے خلاف شعیب ملک، حیدر علی ، ردر فورڈ اور وہاب ریاض نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان اور پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ سیمی نے بتایا کہ اسلام آباد کے خلاف میچ سے قبل انہوں نے باؤلرز سے کہا تھا کہ ہم نے اچھا کم بیک کرنا ہے۔

ڈیرن سیمی کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ آنے والے میچز میں بھی اچھی کارکردگی کو جاری رکھیں۔

انٹرویو کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.