کیا آپ بھی اس طرح سونے کے عادی ہیں؟ سونے کا کونسا انداز آپ کی صحت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیں اہم معلومات

image

ہر کوئی مختلف انداز سے سونے کا عادی ہوتا ہے۔ کسی کو سیدھی پوزیشن میں سونا بہتر لگتا ہے تو کسی کو پیٹھ کے بل سکون کی نیند آتی ہے تو وہیں بہت سے لوگ ایک جانب کروٹ لے کر سونے کے شوقین ہوتے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں سونے کی مختلف پوزیشنز آپ کی صحت کے بارے میں کیا بتاتی ہیں۔

* کمر کے بل

اس پوزیشن کو’سٹار فش‘پوزیشن بھی کہا جاتا ہے اور یہ کمر کے لئے بہت مفید ہے۔ اس طریقہ سے سونے سے آپ کے جسم پر کیل مہاسے کم ہوں گے اور جسم سے زہریلے مادے نکلیں گے۔ لیکن اس پوزیشن میں سر ایسی پوزیشن میں رہتا ہے کہ اس میں درد ہوسکتا ہے۔ مختصراً سونے کی یہ پوزیشن آپ کی جلد کے لیے بہت معاون ہے۔

* ایک طرف کروٹ لیکر سونا

اس طریقے سے خون کا دورانیہ ٹھیک رہتا ہے اور ساتھ ہی خراٹے بھی کم آتے ہیں۔ یہ طریقہ حاملہ خواتین کے لئے زیادہ مفید ہے اور انہیں اس طرح سونے کے لئے کہا جاتا ہے۔ تاہم رات کو طویل وقت تک اس طرح سونے سے جسم کی ایک جانب درد پیدا ہو سکتا ہے۔

* پیٹ کے بل سونا

اگر آپ پیٹ کے بل یعنی الٹے ہو کر سونے کے عادی ہیں تو اس کا نقصان بھی موجود ہے کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ بہت تھکے ماندے گھر پہنچ کر بستر یافرش پر الٹے دراز ہو کر گہری نیند میں چلے جاتے ہیں۔ اس کاایک نقصان یہ ہے کہ آپ کمراور گردن میں درد محسوس کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کی توند بڑی ہے تو کمر میں درد بھی زیادہ ہوگا۔ اس طرح سونے کی وجہ سے چھاتی اور پیٹ پر دانے بھی بن سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے سونے کے اس انداز کو بدترین پوزیشن قرار دیا جاتا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.