بیٹی کا پہلا قدم چلنا باپ کے لئے ۔۔۔ بیٹی کو پہلی مرتبہ چلتا ہوا دیکھ کر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

image

بیٹیاں والدین کے لئے رحمت ہوتی ہیں اور ہمارے سابق کپتان شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں سے بہت محبت کرتے ہیں، اکثر ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیٹیوں کے ساتھ کھیلنے اور دیگر سرگرمیوں کی ویڈیوز آتی رہتی ہیں۔ گذشتہ روز انہوں نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کے ساتھ ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ: شاہد کی سب سے چھوٹی بیٹی عُروہ جو اب چلنا سیکھ گئی ہے، اس کے پہلی بار چلنے کی ویڈیو ہے، شاہد فارسی زبان میں عُروہ کو اپنی جانب بلاتے ہیں اور بچی اپنے بابا کی باتیں سنتی ہوئی ان کے پاس چلی جاتی ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں شاہد نے لکھا ہے کہ: '' بیٹیوں کا پہلا قدم باپ کے لئے بڑی خوشی کا لمحہ ہوتا ہے، میری بیٹی اپنے اس نئے ہیئر سٹائل میں کتنی پیاری لگ رہی ہے۔ ''


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.