آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور مختلف تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پاکستان میں چونکہ عورت مارچ کے حوالے سے کئی باتیں ہم نعرے اکثر سنائی دیتے ہیں جن پر ہر شخص اپنی رائے رکھتا ہے۔
علی گل پیر کا نیا گانا:
عورت مارچ کے حوالے سے پاکستانی گلوکار علی گُل پیر کا ایک نیا گانا گذشتہ رات ہی ریلیز ہوا ہے جو کہ ان کے یوٹیوب اور فیس بک پیج پر موجود ہے ۔ '' تیرا جسم، میری مرضی'' کے نام سے۔ اس پر
مختلف لوگوں نے مثبت اور منفی کمنٹس کا اظہار کیا ہے، البتہ ویڈیو ریلیز ہوتے ہی لاکھوں مداحوں نے لائک اور شیئر بھی کی۔
ان کی اس ویڈیو اور الفاظ کے ذریعے گھروں میں ہونے والے عورتوں پر تشدد کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے۔
جویریہ سعود کی ویب سیریز:
خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے بنائی گئی ویب سیریز ’عورت گردی‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ اس میں جویریہ سعود اور علی خان جلوہ گر ہوئے ہیں، ویڈیو اردو فلکس پر
2 اپریل کو
ریلیز کردی جائے گئی ۔
ویب سیریز ’عورت گردی‘ کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ جویریہ سعود اور اداکار علی خان ’عورت مارچ‘ کو لے کر کسی بحث میں مبتلا ہیں اور دیگر خواتین عورت مارچ کے حوالے سے پلے کارڈ اٹھائی کھڑی ہیں۔