کورونا وائرس کی تیسری لہر نے ایک دم زور پکڑ لیا ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند ہونے کے ساتھ مارکیٹ اور دیگر پبلک مقامات پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
وہیں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث جامعہ کراچی نے 22 مارچ سے ہونے والے بی کام کے امتحانات ملتوی کردیئے۔
امتحانات ملتوی کرنے کے حوالے سے رجسٹرار جامعہ کراچی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
رجسٹرار جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔