ثانیہ مرزا بیٹے کو آیات پڑھاتے ہوئے ۔۔ خوبصورت ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے آپ بھی دیکھیں

image

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے ننھے بیٹے کی ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ والدہ ‏کو دعا پڑھ کر سنا رہے تھے۔

ثانیہ مرزا ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ ’اذہان نے یہ دعائیں 5 دن کے عرصے میں سیکھیں ہیں، ان میں انشا اللہ بہتری آئے گی۔‎‘

ان کا کہنا تھا کہ ’انہیں اذہان پر فخر ہے، اذہان نے سونے سے پہلے کی دعا بھی یاد کرلی ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ان کے بیٹے اذہان ملک کی تصاویر تو آئے روز ہی سوشل میڈیا ہر شئیر کی جاتی ہیں لیکن اب اذہان مرزا ملک کی اپنے والد اور قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک کی اپنے ننھے بیٹےکے ساتھ خوبصورت سیلفیز نے صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بیٹے اذہان مرزا ملک ‏کے ہمراہ ہنستی مسکراتی سیلفی شیئر کیں۔

شعیب ملک نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ہر طرف مسکراہٹ۔

شعیب ملک کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر کو جہاں شائقین کرکٹ پسند کررہے ہیں وہیں سابق کرکٹر اور بھارتی اداکار ‏رتیش دیش مکھ نے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

عمر گل نے بھی تصاویر کو پسند کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ آپ لوگوں کو ہمیشہ خوش رکھے۔‘‏


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.