تعلیمی ادارے بند ہو رہے ہیں یا نہیں؟ شفقت محمود کا اہم بیان

image

پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں‌ اضافہ ہو رہا ہے تاہم اس حوالے سے بچوں کی صحت سب سے زیادہ ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ این سی او سی میں صوبائی وزرا کا اجلاس 24 مارچ کو ہوگا جس میں صحت، تعلیم کے صوبائی وزراء شرکت کریں گے۔


شفقت محمود کا کہنا ہے کہ طلبہ، اساتذہ اور تدریسی عملے کی صحت کا خیال اولین ترجیح ہے جبکہ صوبائی وزرا کے ساتھ اجلاس میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث این سی او سی کے آج ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں اضافے کے فیصلے سمیت امتحانات کے لیے کھولے گئے اسکولوں کو بھی بند کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts