کسی نے چلائی اپنی ہی شادی پر گاڑی تو کوئی ہنس ہنس کر اسٹیج پر گر پڑی۔۔ دیکھیں ان 5 دلہنوں کی مزاحیہ وائرل ویڈیوز

image

شادی دولہا اور دلہن کے لیے وہ تہوار ہوتا ہے جسے یادگار بنانے کے لیے مختلف چیزیں کی جاتی ہیں، یہ تہوار زندگی بھر کے لیے یادگار ہوتا ہے۔ آج کل چونکہ سوشل میڈیا کا دور ہے لہٰذا کوئی بھی تصویر یا ویڈیو لوگوں تک پہنچنے میں دیر نہیں لگتی۔

آج بھی ہماری ویب آپ کے لیے ایک دلچسپ آرٹیکل لائی ہے جس میں ان 5 دلہنوں کی ویڈیوز دکھائیں گے جو وائرل ہوئیں اور جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی۔

ہنس ہنس کر دوہری ہونے والی یہ دلہن

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی دن تک وائرل رہی، 2018 کی اس ویڈیو نے ناصرف لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری بلکہ اس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی پیش کیے۔ کسی نے دلہن کو ہنس مکھ کہا تو کسی نے اس پر دلچسپ کیپشن لکھ کر شئیر کیا۔

اپنی شادی پر گاڑی چلاتی دلہن

آج کل یہ ویڈیو فیسبک پر بہت وائرل ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن نے عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ مکمل تیار ہے جبکہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر مہارت سے گاڑی بھی چلا رہی ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین شئیر کر چکے ہیں جبکہ لوگوں نے اپنے تبصرے بھی پیش کیے ہیں۔

اتنا ہنسی کہ اسٹیج پر ہی گر گئی

اس لڑکی کے دولہا نے جب فوٹوگرافر کو تھپڑ مارا تو لڑکی سے ہنسی نہ روکہ گئی اور وہ اتنا ہنسی کہ اسٹیج پر ہی گر پڑی۔ یہ ویڈیو کافی زیادہ وائرل ہوئی جسے لوگ دیکھ کر محظوظ ہوئے۔

شادی پر بھرپور انجوائے کرتی یہ دلہن

یہ ویڈیو شاید کوئی بھی سوشل میڈیا صارف نہ بھلا سکے۔ اپنی مہندی کی تقریب میں اس لڑکی نے دل کھول کر انجوائے کیا، گانے کے بول کو دوہرا کر اور اس پر ہاتھ ہلا کر یہ معصوم سی دلہن سب کی توجہ کا مرکز بنی۔

شادی پر رقص

یہ ویڈیو بھی صارفین کو بے حد پسند آئی، دل کھول کر رقص کرنے والی دلہن کو سب نے بے حد پسند کیا۔ لوگوں نے تبصرہ پیش کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ زندہ دلی کی مثال کوئی اس لڑکی سے سیکھے۔

اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts