پاکستانی صارفین کے لیے ٹک ٹاک کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

image

پاکستان میں ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی گئی تھی جبکہ اب ٹک ٹاکرز کے لیے خوش آئند خبر یہ سامنے آئی ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ایپ پر سے پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں ڈی جی پی ٹی اے اور درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ڈی جی پی ٹی اے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے پاس ایسا سسٹم ہونا چاہیے جو اچھے اور برے میں تفریق کرے، پی ٹی اے ایکشن لے گی تو لوگ پھر ایسی ویڈیوز اپ لوڈ نہیں کریں گے۔

بعد ازاں عدالت نے ٹک ٹاک پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ٹک ٹاک کھول دیں لیکن غیر اخلاقی ویڈیوز روکنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts