گائے اور بلی کی دوستی کے چرچے، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

image

لوگ ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ دوستی میں رنگ اور نسل کی کو ئی قید نہیں ہو تی اسی لیے تو بلی اور گائے ایک دوسرے کے اتنے بہترین دوست بن گئے ہیں۔

گزشتہ چند دنوں سے ایک ایسی خوبصورت ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گائے اپنی سہیلی مانو بلی کو خوب پیار کر رہی ہے، مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لوگ بہت پسند کر رہے ہیں۔

دونوں جانوروں کی دوستی اس حد تک پکی ہوچکی ہے کہ مانو بلی بھی اپنی دوست کے بغیر ایک پل کے لیے بھی الگ رہنا گوارا نہیں کررہی ہے۔

اس خوبصورت ویڈیو نے دیکھنے والے صارفین کو اپن جانب مضبوطی سے جکڑ لیا ہے اور کوئی بھی اس دلچسپ ویڈیو کو دیکھے بغیر نہیں رہ پا رہا۔

خیال رہے کہ پالتو جانوروں کی اسی طرح کی منفرد ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ خوب محظوظ ہوتے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts