12 ریاستوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی۔۔ یہ لڑکی آخر کس سے بدلہ لینے کے لئے یہ سب کرتی تھی؟

image

بھارت کی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ایک 30 سالہ تعلیم یافتہ خاتون نے محبت میں ناکامی کے بعد ایسا قدم اٹھایا جس نے پورے ملک کی سیکیورٹی کو ہلا کر رکھ دیا۔ رینی جوشیلڈا نامی یہ خاتون پیشے کے لحاظ سے روبوٹکس انجینئر ہیں اور ایک بین الاقوامی کمپنی میں سینئر کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

مگر ان کی زندگی کا رُخ اس وقت بدل گیا جب وہ ایک شخص کی محبت میں مبتلا ہوئیں اور وہ محبت یکطرفہ نکلی۔ رپورٹ کے مطابق، جب اس شخص نے کسی اور سے شادی کی، تو رینی کا جذباتی ردعمل خطرناک رخ اختیار کر گیا۔

پولیس کے مطابق رینی نے بھارت کی 12 ریاستوں میں موجود اسکولوں، اسپتالوں اور عوامی مقامات پر بم نصب کیے جانے کی جھوٹی ای میلز بھیجنا شروع کر دیں۔ ان دھمکیوں میں گجرات، دہلی، مہاراشٹرا اور تامل ناڈو جیسے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ کچھ ای میلز میں ایئر انڈیا کے ماضی کے حادثات اور وی آئی پی موومنٹس کا ذکر بھی شامل تھا، تاکہ انہیں مزید حقیقی ظاہر کیا جا سکے۔

حیران کن طور پر، ان ای میلز میں اس شخص کا نام بھی درج تھا جسے رینی نے یکطرفہ طور پر پسند کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان دھمکیوں کا مقصد نہ صرف بدلہ لینا تھا بلکہ اس شخص کو بدنام کرنا بھی تھا۔ ای میلز نے ملک بھر کی سیکیورٹی ایجنسیوں کو چوکنا کر دیا اور شہریوں کے دلوں میں خوف بھر دیا۔

اس ساری مہم جوئی میں خاتون نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے جعلی ای میل اکاؤنٹس، ورچوئل نمبرز اور وی پی این کا سہارا لیا۔ تاہم، ایک معمولی سی غلطی ان کی گرفتاری کا سبب بن گئی۔ ایک موقع پر انہوں نے اپنی اصل اور جعلی ای میل آئی ڈیز ایک ہی ڈیوائس پر لاگ ان کیں، جس کے باعث ان کا IP ایڈریس سامنے آ گیا اور پولیس کو ان تک پہنچنے کا سرا مل گیا۔

یہ واقعہ صرف ایک شخص کی یکطرفہ محبت کی کہانی نہیں، بلکہ یہ ایک مثال ہے کہ جب جذبات عقل پر غالب آ جائیں تو تعلیم، حیثیت اور مستقبل سب کچھ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق، معاملہ اب تفتیش کے مراحل میں ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts