چوری کرنے کی نیت سے آئے چور نے ایسا کیا دیکھ لیا کہ اسے دِل کا دورہ پڑ گیا؟

image

کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ چوری کرنے آئے چور کو دل کا دورہ پڑ گیا ہو؟ جی ہاں ایسا ہی کچھ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بجنور کے علاقے کوتوال دیہات میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اس علاقے میں دو چوروں نے ایک پبلک سروس سینٹر میں چوری کی اور خلاف توقع ان کے ہاتھ سات لاکھ روپے کی بڑی رقم لگ گئی جس پر ایک چور کو خوشی کے مارے دل کا دورہ پڑ گیا اور چوری کی تمام رقم اس کے علاج پر ہی خرچ ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ایک چور کا سراغ لگایا گیا اور اسے گرفتار کر کے جب تفتیش کی گئی تو اس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے ساتھی چور کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کر دیا۔

ملزم نے بتایا کہ اتنی ساری رقم دیکھ کر اس کے ساتھی کو دل کا دورہ پڑا جسے اس نے فوری طور پر ایک نجی اسپتال منتقل کیا اور چوری کی لگ بھگ تمام رقم اس کے علاج پر خرچ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی شناخت اعجاز اور نوشاد کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 30 برس ہیں اور دونوں کا تعلق علی پور سے ہے۔

واضح رہے ان ملزمان کے خلاف کئی دیگر مقدمات بھی درج ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts