اللّٰہ نے ہمیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے اور ۔۔ فاسٹ باؤلر حسن علی کے ہاں ننھی پری کی پیدائش

image

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کے ہان بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

حسن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی خوشخبری دیتے ہوئےپیغام میں بتایا کہ اللّٰہ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے، ننھی شہزادی کو ہماری فیملی میں خوش آمدید۔

کرکٹر حسن علی کی جانب سے ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا کہ اللّٰہ اس ننھی پری کے سارےخوابوں کو پورا کرے، براہِ کرم ہماری اہلخانہ کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ 20 اگست 2019 کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

سامعہ آرزو زیادہ تر نوکری کے سلسلے میں یو اے ای میں مقیم رہتی ہیں، تاہم ان کا پاکستان آنے جانے کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.