اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان کے تمام نجی بینکوں کو نوٹی فکیشن بھیجا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران بینکس معمول کے مطابق عوامی خدمات انجام دیں گے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے نجی بینکوں کو مقررہ کردہ اوقات کے مطابق تمام بینکوں، مالیاتی اداروں اور مائیکروفنانس بینکس میں میں پیر تا جمعرات عوامی لین دین صبح 10 بجے دوپہر دیڑھ جبکہ جمعے کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان میں بینکوں کے دفتری اوقات کار پیرسے جمعرات 10سے 4 بجے ہوں گے، جس کے دوران دوپہر دو بجے سے سوا دو (پندرہ منٹ) نماز کا وقفہ بھی ہوگا۔
اس کے علاوہ جمعے کے روز بینکوں کے دفتری اوقات کار صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہی ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب جاری کردہ اوقاتِ کار کا اطلاق پاکستان کے تمام بینکس پر ہوگا۔
اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رمضان المبارک اور عید کی تعطیلات کے بعد تمام بینکس اور مالیاتی ادارے عوام کو پرانے اوقات یعنی صبح 9 سے شام پانچ بجے تک خدمات فراہم کریں گے۔