لمبے بالوں والی لڑکی۔۔۔ جب 12 سال بعد بال کٹوائے تو اِس کے ساتھ کیا ہوا؟

image

آپ نے اکثر لڑکیوں کے بالوں کی لمبائی دیکھی ہو گی جس کے بعد حیرانی کی انتہا نہیں رہی ہو گی لیکن اِس لڑکی کے بال اس قدر لمبے ہیں کہ ہر دیکھنے والا دنگ رہ جائے۔

تفصیلات کے مطابق اِس لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست گجرات سے ہے جس نے 3 ورلڈ ریکارڈ بنا رکھے ہیں، اس نے 12 سال بعد اپنے بال کٹوائے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 18 سالہ نلنشی پٹیل نے کم عمری میں لمبے بالوں سے متعلق 3 ورلڈ رکارڈ بنائے ہیں جبکہ حالیہ ریکارڈ جولائی2020 میں بنایا تھا۔ اس وقت نلنشی کے بالوں کی لمبائی 6 فٹ6 انچ تھی۔

نلنشی پٹیل کا بال کٹوانے سے پہلے کہنا تھا کہ میں پرجوش اور تھوڑا گھبرا رہی ہوں کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ میں نئے بالوں کے ساتھ کیسی نظر آؤں گی۔

تاہم بھارتی لڑکی نے بال کٹوانے کے بعد انہیں چوما جبکہ والدہ نے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔

ویڈیو ملاحظہ کیجیے:


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts