کیا واقعی دنیا میں ایسا دریا موجود ہے جہاں پانی نہیں دودھ پایا جاتا ہے؟ ویڈیو دیکھیں

image

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر ویلز میں ایک دریا کا پانی اچانک سفید ہونے سے لوگ ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹویٹر پر شائع کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں کارمارتھنشائر کے للانورڈا میں دریائے دولس کو دکھایا گیا ہے جس کے پانی کا رنگ سفید ہے۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ’ دریا کے پانی کا رنگ تبدیل ہونا ہمارے لیے حیران کن ہے کیونکہ میں نے اپنی زندگی میں یہ پہلی بار دیکھا ہے‘۔رپورٹ کے مطابق دریا کا پانی سفید ایک حادثے کی وجہ سے ہوا، دودھ سے بھرا ٹرک سڑک پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں دودھ بہتا ہوا دریا میں شامل ہوا اور اس طرح دریا کا رنگ سفید ہوگیا۔

متعلقہ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts