ان کی میت کو ۔۔ برطانوی شہزادے فلپ کی آخری خواہش کیا تھی جو پوری کر دی گئی؟

image

برطانوی شہزادے پرنس فلپ کی آخری خواہش پوری کردی گئی، شہزادہ فلپ کی میت آخری رسومات کے لیے ان کی اپنی تیار کردہ گاڑی میں لے کر جائی جائے گی۔

پرنس فلپ نے اپنی زندگی میں ہی ملکہ سے اپنی خواہش کا اظہار کر رکھا تھا، ملکہ نے اس درخواست پر حتمی منظوری دے دی۔

پرنس فلپ کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔

ترجمان بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ پرنس فلپ کے چاروں بچے تابوت کے ساتھ چلیں گے، جبکہ ان کے پوتے شہزادہ ولیم اور ہیری بھی ہمراہ ہوں گے۔

ترجمان پیلس کے مطابق رسومات میں شرکت کرنے والے 30 افراد میں 3 جرمن رشتہ دار بھی شامل ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث آخری رسومات میں صرف شاہی خاندان کے افراد ہی شرکت کریں گے جبکہ آخری رسومات کو ٹی وی پر بھی نشر کیا جائے گا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts