ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بھارت نے پاکستان ٹیم کو ویزے دینے کی منظوری دے دی، کیا پاکستانی شائقین بھی میچ دیکھنے جا سکیں گے؟

image

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی کرکٹ شائقین کو ویزے دینے کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔ آئی سی سی نےبھارتی بورڈ کو ویزوں سے متعلق معاملے کے حل کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی تھی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ویزوں کے اجراء کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ ماہ آئی سی سی کو خط لکھا تھا۔

خط میں کہا گیا تھاکہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ، پاکستانی ٹیم، میڈیا اور شائقین کیلئے ویزا کی آسانیاں پیدا نہیں کرتا اور تحریری یقین دہانی نہیں کرواتا تو ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارت منتقل کردیا جائے۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.