حنا خان کے مداح کی اداکارہ کی خوبصورتی کے اوپر ان کے خلاف کیس دائر کرنے کی دھمکی

اداکارہ حنا خان کو ان کی خوبصورتی پر مداح کی جانب سے دلچسپ دھمکی ملنا شروع ہو گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حنا خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے اپنے مداحوں سے سوالات و جوابات کا سیشن رکھا۔

سیشن میں اداکارہ کے ایک مداح نے ان کی خوبصورتی کے اوپر ان کے خلاف کیس دائر کرنے کا کہا۔

اس مداح نے اپنے پیغام میں الزام عائد کیا کہ حنا خان اپنی خوبصورتی سے سب کو مارنے کا منصوبہ بنارہی ہیں۔

اس نے لکھا کہ میں آپ پر کیس کروں گا، آپ کی خوبصورتی ہمیں مار ڈالے گی۔

مداح کی جانب سے موصول ہونے والہ اس دھمکی پر اداکارہ حنا خان نے ہنسی کی ایموجیز کے ساتھ اپنے مداح کو کہا کہ ’کر دیجیے گا‘۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

34