معروف اداکارہ کو ’فیشل‘ کرانا مہنگا پڑگیا، پہچاننامشکل بن گیا

بھارتی اداکارہ رائزہ ولسن نے فیشل کروایا جس کے بعد اداکارہ کی آنکھوں کے نیچے سوجن ہوگئی اور انہیں پہچاننا مشکل بن گیا ہے۔

اداکارہ رائزہ ولسن نے ڈاکٹر کا نام لیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ڈاکٹر بھیرہ کے پاس سادہ فیشل کرانے گئی تھی لیکن انہوں نے مجھے زبردستی ایک پروسیجرکرانے کا کہا جس کی ضرورت نہیں تھی۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے بعد ڈاکٹر نے بھی ملنے سے منع کردیا ہے جبکہ ان کے اسٹاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہر سے باہر ہیں۔

رائزہ ولسن نے بتایا کہ ڈاکٹر کے خلاف پوسٹ کرنے کے بعد ان کی وجہ سے اس طرح کی پریشانی اٹھانے والے لوگوں کے میسجز سے انباکس بھر گیا ہے۔

-->

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

142