اس سال پاکستان سے کتنے اور کِن افراد کو حج کے لیے جانے کی اجازت ہو گی؟ حکومت نے اعلان کر دیا

image

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرات کے پیشِ نظر وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اعلان کیا ہے کہ اس سال ممکنہ طور پر سعودی عرب 50 ہزار پاکستانیوں کو حج ادا کرنے کی اجازت دے گا۔

2021 میں حج خصوصی حالات اور قوانین کے تحت ادا کیا جائے گا جس میں عمر سمیت دیگر پابندیوں کا بھی خیال رکھا جائے گا۔

حج کے دوران عازمین کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا، اس سال صرف ان لوگوں کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی جو کورونا ویکسین لگوا چکے ہوں گے ، وزارت مذہبی امور سعودی حکام کی جانب سے عائد کی جانے والی شرائط پر مکمل عمل درآمد کروائے گی۔

مذہبی امور وزیر کے مطابق اس سال وبائی مرض کے باعث بیس سال سے کم اور پچاس سال سے زائد عمر والے افراد حج کیلئے نہیں جا سکیں گے ، سعودی حکام کی جانب سے صرف ان افراد کو حج کی اجازت دی جائے گی جنہیں کوئی صحت کے مسائل درکار نہ ہوں۔

یاد رہے اس سے قبل سعودی حکام نے کورونا ویکسین لگوانے والے اور صحت مند شہریوں کو ہی عمرہ کرنے اور خانہ کعبہ میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دی تھی ۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.