طیارے کی سمندر میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد کیا ہوا؟ دیکھیں دلچسپ ویڈیو

image

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوسری عالمی جنگ جنگی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کا واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

فلوریڈا کے مشہور کوکوا ساحل پر لوگ تفریح و سمندر کے پانی سے لطف اندوز ہونے میں مشغول تھے کہ اچانک جنگ عظیم دوئم کا ایک انجن والا جنگی طیارہ لوگوں کے سروں سے ہوتا ہوا سمندر میں آگرا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلوریڈا ایئر شو کے دوران اڑان بھرنے والے جنگی طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث پائلٹ نے اسے فوری طور پر سمندر میں لینڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے دوران پائلٹ خوش قسمتی سے بچنے میں کامیاب رہا جب کہ شہری بھی بلکل محفوظ رہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts