بچہ ٹرین کی پٹری پر گِر گیا۔۔۔ دیکھیں کیسے اِس بہادر شخص نے چند سیکنڈز میں بچے کی جان بچائی؟

image

سوشل میڈیا پر یوں تو کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جسے دیکھ کر انسان کی سوچ دنگ رہ جاتی ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو ممبئی کے نزدیکی علاقہ واگنی کے ریلوے اسٹیشن کی وائرل ہو رہی۔

واگنی ریلوے اسٹیشن پر ایک خاتون اپنے بچہ کے ساتھ جا رہی تھیں کہ اچانک بچہ کا توازن بگڑ گیا اور لڑ کھڑا کر پٹری پر گر پڑا۔ اسی وقت ٹرین کچھ ہی سیکنڈز میں بچے تک پہنچنے والی تھی لیکن ریلوے کے سوئچ مین میور شیلکے نے اپنی بہادری سے بچے کی جان بچالی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح میور شیلکے بھاگتے ہوئے بچے تک پہنچے اور اس کی جان بچائی جبکہ کچھ سیکنڈز میں ہی ٹرین وہاں پہنچ چکی تھی۔

واقعہ کی ویڈیو ریلوے ڈی آرایم کے ذریعہ ٹوئٹ کی گئی جس کے بعد لوگ تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔




About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.