ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان سرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4,700 روپے کے اضافے کے بعد 4,53,036 روپے کا ہو گیا ہے۔

24 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 4,029 روپے بڑھ کر 3,88,404 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

22 کیرٹ 10 گرام سونا 3,694 روپے کے اضافے سے 3,56,050 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 47 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4,305 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

فی تولہ 24 کیرٹ چاندی 126 روپے کے اضافے کے بعد 6,963 روپے اور 10 گرام چاندی 108 روپے اضافے کے ساتھ 5,969 روپے کی ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1.26 ڈالر بڑھ کر 64.85 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US