اب لوگ تیزی سے اس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔۔ عا لمی ادارہ صحت نے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

image

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈ روس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے 5.2 ملین سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے اور یہ شرح کورونا وائرس شروع ہونے کے بعد ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائرس سے اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور کورونا سے اب تک باضابطہ طور پر 30 لاکھ سے زیادہ افراد جان سے جاچکے ہیں۔

ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ اموات کو پہنچنے میں 9 ماہ لگے لیکن 20 لاکھ تک پہنچنے میں 4 ماہ اور 3 لاکھ اموات تک پہنچنے میں 3 ماہ لگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب کورونا کی زد میں نوجوان بھی آرہے ہیں، 25 سے 59 سال کی عمر کے لوگوں میں انفیکشن اور اسپتال میں داخل ہونے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.