کورونا وائرس 2022 کو بھی ۔۔ کورونا کب ختم ہوگا؟ بل گیٹس نے نئی پیشگوئی کر دی

image

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کے وار مسلسل جاری ہیں اور کئی ممالک میں کورونا وبا کے پیش نظر ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا گیا جن میں بھارت ، برازیل جیسے ملک شامل ہیں۔

وہیں دوسری جانب بل گیٹس کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کورونا کے کاتمے کی پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔

دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے انتہائی پراعتماد انداز میں کہا ہےکہ اگلے سال 2022ء کے آخر تک دنیا کورونا انفیکشن سے مکمل طور پر نجات حاصل ہوجائے گی،آئندہ سال کےختم ہونے تک کورونا انفیکشن کی شرح انتہائی کم سطح پر آجائے گی۔

اتوار کو امریکی ٹی وی اسکائی نیوز پر ایک انٹرویوپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ آئندہ سال کے دوران ، امریکہ ، برطانیہ اور دیگر ممالک اس بات کا یقین کر سکیں گے کہ اب یہ کورونا ویکسین ترقی پذیر ممالک میں جارہی ہےچونکہ بہت ساری ویکسینوں نے بہتر کام کیا ، حالانکہ ہم ابھی کچھ ضمنی اثرات کو دیکھ رہے ہیں اور یہ یقینی بنارہے ہیں کہ ہم ان کا علاج کرسکتے ہیں تاہم اس ضمن میں ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

دنیا بھر میں کوروناویکسین تیزی سے دستیاب ہورہی ہے۔ آئندہ 3 یا 4 مہینوں میں امریکہ اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک میں ضرورت سے زیادہ افراد کوکورونا کی ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی جسے وہ پھر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں۔

بل گیٹس نے برطانیہ سے بیرون ملک امداد بحال کرنے کی پرزوراپیل کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اس ضمن میں جلد سے جلد بیرونی ممالک کو امداد کا بجٹ بحال کردے کیونکہ ترقی پذیر ممالک کو ویکسین لگانے کے ضمن میں برطانوی امداد نہایت اہمیت کی حامل ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts