کورونا سے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ایمبولینس ڈرائیور سڑک پر چھوڑ ‏‏گیا اور پھر۔۔۔ وائرل ہونے والی اِس تصویر نے لوگوں کا دِل کیوں دہلا دیا؟

image

دن بدن بگڑتی صورتحال نے بھارت کے لیے شدید مشکلات کھڑی کر دی ہیں، آئے دن ملک سے اس قسم کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس سے دنیا کا دِل کانپ کے رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں اسپتالوں اور طبی عملے کی جانب سے کورونا مریضوں کی جانب سے غفلت کے ‏‏واقعات تو معمول تھے ہی لیکن اب لاشوں کی منتقل اور آخری رسومات میں انتظامیہ کی بے حسی ‏‏اور لا پرواہی کے ایسے دردناک مناظر دیکھنے کو ملے ہیں کہ کوئی بھی فرد افسردہ ہوئے بغیر نہ رہ سکے گا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک ایمبولینس میں 22 لاشیں لے جانے پر لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا ‏‏جاتا ہے تو دوسری جانب غفلت کی انتہا کہ کلکتا میں ایمبولینس ڈرائیور مریض کی لاش سڑک پر چھوڑ ‏‏گیا اور پھر لوگوں کو پتہ چلنے پر سخت احتجاج کیا گیا۔

ڈرائیور کی اس حرکت پر مقامی لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ایمبولینس ڈرائیور پی ایس میڈیکل کالج ‏‏اینڈ اسپتال کا بتایا جاتا ہے۔

تاہم اس سے قبل بھی ریاست مدھیا ‏پردیش کے شہر وڈیشا میں چلتی ایمبولینس سے کورونا مریض کی لاش ‏سڑک پر جا گری جس کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی۔

اسپتال میں کورونا سے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے شمشان گھاٹ ‏‏منتقل کیا جارہا تھا کہ جیسے ہی ایمبولنس اسپتال سے باہر نکلی تو گاڑی کا دروازہ کھل گیا اور لاش ‏‏سڑک پر گرِ گئی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts