ہم نے شادی کا جوڑا نہیں پہنا کیونکہ ۔۔۔ 5 ایسی شادیاں جہاں دولہا اور دلہن نے اپنے لباس سے سب کو حیران کر دیا

image

شادی کے دن کو خاص اور منفرد بنانے کے لئے لوگ مختلف قسم کے نئے طریقے اپناتے ہیں۔ مگر جب شادی کا دن قریب ہو اور آپ کو کوئی بیماری ہو جائے تو ایک ٹینشن سوار ہو جاتی ہے۔

کورونا وائرس کے اس دور میں چند عجیب و غریب شادیاں بھی ہوئیں ہیں، جہاں دولہا اور دلہن نے عروسی جوڑہ پہننےکے بجائے کورونا کٹ پہن کر شادی کی ۔

دولہا کا کورونا مثبت:

حال ہی میں بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے رتلم سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے انتظامیہ کی اجازت سے مقامی شادی ہال میں اپنی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا کیونکہ شادی سے قبل دولہا کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی وجہ سے دولہا اور دولہن دونوں نے پی پی ای کٹ پہن کر، شادی کے دوران پہنی گئی پی پی ای کٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔

ترک جوڑا:

ترکی سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کی شادی تو طے ہوگئی تھی، مگر شادی کی تقریب کورونا کے باعث ملتوی کردی گئی تھی، کیونکہ مہمانوں کی شرکت نہ ہونے کی وجہ سے لڑکے کے والدین نے شادی کو 5 ماہ آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا، مگر اس جوڑے نے بہت سادگی اور ایس او پیز کے تحت کورونا کٹ پہن کر شادی کرلی تھی۔

ہسپتال میں کام کرنے والا دولہا

یہ شادی ہے بھارتی شہر پٹنہ کے ہسپتال میں کام کرنے والے دولہے کی ہے، جس کی شادی مقررہ تاریخ پر ہوئی، مگر چونکہ دولہا ہسپتال میں کام کرتا تھا، اس لئے اس نے ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے کورونا کٹ پہنی اور اپنی شادی کے منڈپ پر پہنچا۔

ہسپتال میں کام کرنے والا عملہ:

دولہا اور دلہن دونوں راجستھان کے ہسپتال میں کام کرتے ہیں اور بگڑتی صورتحال میں دونوں نے ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کے لئے ہسپتال میں ہی شادی کرلی تاکہ خود کا بھی خیال رکھیں اور مریضوں کی خدمت بھی کریں۔

دلہن کا کورونا مثبت:

بھارت کی ریاست راجھستان میں پیش آئی جہاں شادی سے کچھ روز قبل ہی دلہن کورونا وائرس کا شکار ہوگئی۔

اب ۔۔۔ ؟ دلہن کو کورونا ہوگیا مگر مہمانوں کو دعوت دے دی، منڈپ سجنے کو تیار ہے ۔ پکوان کا آرڈر بھی دے دیا اور ڈھول ڈھماکے سے دیگر تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔ مگر شادی کیسے ہو؟

اس کا حل بھی گھر والوں نے بخوبی نکالا اور متاثرہ دُلہن کو شادی کے سُرخ جوڑے کے بجائے پی پی ای (پرسنل پروٹیکٹو ایکویپمنٹ) لباس پہنایا گیا اور منڈپ کورونا سینٹر میں ہی سجا لیا گیا۔ ایس او پیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شادی کی تمام رسومات ادا کی گئیں۔ سینیٹائزر سے ہر چیز کو سینیٹائز کیا گیا ۔

غیر ملکی ویب سائٹ ’این ڈی ٹی وی‘کے مطابق جس دن شادی طے ہوئی اُسی دن دلہن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو گھر والوں نے شادی کی تاریخ آگے نہیں بڑھائی بلکہ دُولہا میاں دلہن کو لینے کورونا سینٹر ہی پہنچ گئے۔

ان کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو ری ہے۔ دولہے اور پنڈتوں نے بھی پی پی ای لباس پہنا ہوا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts