اسپتال کے بیڈ پر بیٹھے اِس شخص کی تصویر میں کیا دلچسپ بات ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے

image

بھارت میں کورونا کی موجودہ لہر نے تباہی مچا رکھی ہے، روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں مریضوں کو اسپتال لایا جا رہا جبکہ سینکڑوں افراد آکسیجن نہ ملنے کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

تاہم اِس خطرناک حالات میں آئے دِن ملک سے تصاویر اور ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں جن میں سے متعدد نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کیا جبکہ کچھ نے ہمت کی مثال قائم کی۔

آج بھی ہم آپ کو ایسی ہی ایک تصویر کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔

بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر برہم پور کے ایک اسپتال میں داخل کورونا کے ماسک پہنے مریض کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں۔ چشمہ پہنے اور ماسک لگائے مریض نے اسپتال کے بیڈ پر کتابیں پھیلائی ہوئیں ہیں اور وہ ہاتھ میں کیلکولیٹر لے کر بیٹھے مطالعے میں مصروف ہے۔

دراصل وبا سے متاثرہ مریض علاج کے دوران چارٹرڈ اکاؤنٹس (سی اے) کے امتحانات کی تیاری میں مصروف ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تصویر اُس وقت کیمرے میں محفوظ کی گئی جب ضلعی مجسٹریٹ وجے کولینج اور کلکٹر نے اسپتال کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

تاہم مذکورہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریض حفاظتی سوٹ (پی پی ای کٹس) پہنے تین افراد ان کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں۔

مجسٹریٹ نے یہ تصویر خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

صارفین کی جانب سے اِس تصویر کو ایک مثبت پہلو قرار دیا جا رہا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts