آج کی مطلبی دنیا میں ایسے لوگ بھی پائےجاتے ہیں جنہیں اپنے سے زیادہ دوسروں کی فکر ہوتی ہے اور وہ ان کے لیے ایسے کام کر جاتے ہیں جس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔
ایک ایسی دکھ بھری داستان بھارتی ریاست مہاشتڑا کے ضلع ناگپور سے تعلق رکھنے والے 85 سالہ شخص نرائن دھبادکر کی ہے جنھوں نے اپنی زندگی دوسرے کے لیے قربان کر دی۔
چند دن پہلے کورونا مثبت کا تجربہ کرنے والے نرائن دھبادکر کی صاحبزادی والد میں آکسیجن کی سطح کم ہونے پر ان کے اسپتال میں ایڈمٹ کے لیے پریشان تھی تاہم ایک روز نرائن کی بیٹی کو بھارت کے اندرا گاندھی اسپتال میں بیڈ مل گیا۔
لیکن جب نرائن اپنے پوتے کے ہمراہ اسپتال پہنچے اور داخلے کے اندراج کے لیے کوائف مکمل کروا رہے تھے تو عین اسی وقت نرائن نے ایک عورت کے رونے کی آواز سنی، خاتون اپنے 40 سالہ شوہر کے ساتھ اسپتال میں داخلے کے لیے بیڈ کی بھیک مانگ رہی تھی لیکن کورونا کیسز میں اضافے کے سبب یہ ناممکن تھا، خاتون کے بچے بھی رو رہے تھے۔
دھبادکر نے عورت کی پریشانی سمجھتے ہوئے میڈیکل ٹیم کو اپنا بیڈ اس عورت کے شوہر کو دینے کی پیشکش کر دی، دھبادکر نے اسپتال انتظامیہ سے کہا میری عمر 85 سال ہے، میں اپنی زندگی گزار چکا ہوں لہٰذا یہ بیڈ اس عورت کے شوہر کو دے دیا جائے۔
بعد ازاں نرائن نے اپنے پوتےکو کہا کہ بیٹی کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کیا جائے جس کے بعد نرائن گھر لوٹ آئے اور 3 دن بعد انتقال کرگئے۔
خیال رہے کہ بھارت اس وقت کورونا وائرس کا گڑھ بنا ہوا ہے اور آکسیجن سیلینڈر کی کمی کے باعث لاکھوں افراد لمحہ اجل بن رہے ہیں۔