لباس آپ کی شخصیت کی پہچان بن گیا ہے، آج کا دور لباس کی بناء پر لوگوں کو جانتا ہے کہ اگر لباس نفیس اور حسین ہے تو یقیناً انسان بھی نفیس اور حسین ہے، جبکہ یہ شاید ضروری نہیں ہے کہ لباس ہی آپ کی اصل شخصیت کو ظاہر کرے۔ اب ہر علاقے میں رہنے والے لوگوں کا لباس دوسرے سے منفرد ہوتا ہے۔ اسی طرح عربی لوگوں کا لباس دیکھیں تو وہ دوسروں سے منفرد ہوتا ہے۔ عربی ایک خاص قسم کا لباس پہنتے ہیں جسے جُبہ کہتے ہیں۔ دنیا بھر میں جُبہ کی ایک الگ پہچان ہے اور یہ زیادہ تر عربی لوگ ہی پہنے دکھائی دیتے ہیں۔
مگر عرب میں رہنے والے بادشاہ ہوں یا عام رعایا، کوئی مشہور شخصیت ہو یا خاص، سب ہی ایک جیسا لباس پہنتے ہیں دراصل یہ سب لوگ ایک جیسا لباس کیوں پہتے ہیں؟ کیا آپ کو اس کی وجہ پتہ ہے؟
وجہ:
٭ عرب ممالک میں درجہ حرارت دوسرے ممالک سے قدرے زیادہ ہے، جس کی وجہ سے وہاں گرمی اور دھوپ کی تپش حد سے زیادہ ہے، جس کی وجہ یہ تمام لوگ سفید جُبہ پہنے دکھائی دیتے ہی تاکہ اپنے جسم کو چلچلاتی دھوپ کی کرنوں سے بچایا جائے
٭ اس کی سائنسی وجہ ہی بھی ہے کہ: '' ماہرین سفید رنگ کو ماحول میں نرمی یعنی دھوپ میں کمی کرنے کا باعث قرار دیتے ہیں اس لئے یہ لوگ اپنا روایتی جُبہ سفید رنگ کا ہی پہنتے ہیں۔
٭ سر پر گٹھرا یعنی لال اور سفید رومال پہنے دکھائی دیتے ہیں اور کچھ لوگ صرف سفید رنگ کا ہی رومال یا گٹھرا پہنے دھائی دیتے ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ دماغ میں سورج کی تپش زیادہ پڑنے سے بچایا جاسکے، اور خون کو بہت زیادہ گرم ہونے سے بچایا جائے، کیونکہ اس سے جسم میں مختلف کیمیائی تبدیلیاں بھی رونما ہوتی ہیں، اس لئے یہ سفید یا لال اور سفید رومال پہنتے ہیں۔