کمرے میں بستر پر وائی فائی کے سگنلز آنے کے علاوہ ہر دوسری جگہ آتے ہیں۔۔۔ جانیں روزمرہ ہونے والی کچھ ایسی مزاحیہ باتیں جو واقعی سچ لگتی ہیں

image

روزانہ کی بنیاد پر ہمارے ساتھ کچھ ایسے انوکھے معاملات پیش آتے ہیں کہ ہم حیران رہ جاتے ہیں، اس حوالے سے لوگ مختلف قیاص آرائیاں بھی شروع کر دیتے ہیں جبکہ کچھ اندازے لگاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ مزاحیہ چیزیں بتانے والے ہیں جو سوشل میڈیا پر میمز کے طور پر وائرل ہوئیں لیکن ان میں بلاشبہ کافی حقیقت تھی۔

آپ نے یہ میم کافی زیادہ دیکھا ہو گا جس میں وائی فائی کے سگنلز بنے ہوئے ہیں، اس سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ کمرے میں بیڈ کی بجائے ہر دوسری جگہ سگنلز آ رہے ہوتے ہیں۔

اسی طرح جب بھی کوئی چھوٹا بچہ موبائل پر ویڈیوز دیکھ رہا ہوتا ہے اور کسی کی کال آجائے تو وہ فوری طور پر فون کاٹ دیتا ہے۔ اس سے جلدی کوئی دوسرا شخص فون نہیں کاٹے گا۔

ایک اور ماں نے ٹوئٹ کیا کہ میں نے اپنے بچے کو ناشتے میں چاکلیٹس کھانے سے منع کیا تھا لیکن وہ نا مانے، کافی دیر بعد ہم اس بات پر رضامند ہوئے کہ دونوں چاکلیٹس ناشتے میں کھائیں گے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts