ہزاروں یا لاکھوں نہیں بلکہ۔۔ ملکہ برطانیہ کی استعمال کردہ گاڑی نیلامی کیلئے پیش، اس کی قیمت کتنی ہے؟ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

image

بلاشبہ شاہی خاندان کے زیر استعمال کوئی بھی چیز ہو اس کی قیمت ہماری سوچ سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ وہیں ملکہ برطانیہ کے زیر استعمال گاڑی کی قیمت بھی سامنے آگئی ہے۔ دراصل ملکہ اپنی گاڑی فروخت کرنے جا رہی ہیں۔

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے زیر استعمال رہنےوالی شاندار کار فروخت کے لیے پیش کردی گئی،سبز بینٹلے کار 2013 سے سے 2015 کے درمیان ملکہ کے زیر استعمال رہی ہے اور اسے لندن میں ہی چلایا گیا ہے۔

ملکہ برطانیہ کے زیر استعمال رہنے کی وجہ سےگاڑی کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار پاؤنڈز یعنی تقریباً 3 کروڑ 82 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے رکھی گئی ہے، بتایاگیا ہے کہ گاڑی کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم خیراتی کاموں پر خر چ کی جائے گی۔

کار کی خریدو فروخت کرنے والے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی ہر طرح سے بہترین ہے اور اسے خریدنے والا ایسا ہونا چاہیے جو قیمتی گاڑیوں کی حفاظت کرنا جانتا ہو۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts